مہاراشٹر: گنگا مائی چینی مل کا بوائیلر پھٹا، 4 ٹینکوں میں دھماکے، کئی افراد زخمی، فائربریگیڈ کی ایک درجن گاڑیاں موجود
حادثہ شام تقریباً سات بجے ہوا اور اس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچنے لگیں، زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع واقع ایک چینی مل میں ہفتہ کے روز بوائیلر پھٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جس چینی مل میں پیش آیا ہے اس کا نام گنگا مائی چینی مل ہے۔ یہاں آگ لگنے کی وجہ سے چار ٹینکوں میں دھماکے ہو گئے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت فیکٹری کے اندر 30 سے زیادہ افراد موجود تھے۔
ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کچھ دیگر رپورٹس میں زخمیوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ شام تقریباً سات بجے ہوا اور اس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچنے لگیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق علاقے میں اس وقت فائر بریگیڈ کی تقریباً ایک درجن گاڑیاں موجود ہیں۔
گنگا مائی چینی مل احمد ضلع کے شیوگاؤں میں موجود ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مل کے ڈسٹلری یونٹ میں دھماکہ ہوا جس کے بعد فیکٹری میں زبردست آگ پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی لپٹیں بہت دور تک دکھائی دے رہی تھیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مل میں گنے کے رس، چینی کے گھول، جو اور مکئی سے اتھنال تیار کیا جاتا ہے، جو کہ اس کے ڈسٹلری پلانٹ میں بنتا ہے۔ دھماکہ اسی پلانٹ میں ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔