مہاراشٹر: امراؤتی سنٹرل جیل کے بیرک نمبر 6-7 کے باہر زور دار دھماکہ، پولیس جانچ میں مصروف

اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امراؤتی کے سینئر پولیس افسران بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔

<div class="paragraphs"><p>جیل علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

جیل علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹرا کی امراؤتی سینٹرل جیل کے اندر ہفتہ (6 جولائی) کی رات تقریباً 8:30 بجے زور دار دھماکہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ بیرک نمبر 6-7 کے باہر دیسی ساخت کے بم سے ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے احاطے میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ بشمول جیل حکام اور امراؤتی پولیس کمشنر اور ڈی سی پی موقع پر پہنچ گئے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امراؤتی کے سینئر پولیس افسران بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے فورینسک ٹیم کو بھی فوری طور پر طلب کیا گیا۔ امراؤتی پولیس کمشنر نوین چندر ریڈی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پٹاخہ یا بم جیل سے متصل ہائی وے کی پولیا کے اوپر سے پھینکا گیا ہے۔ پھینکنے والا شخص کون ہے اور اس کے پیچھے اس کی کیا مقصد تھا؟ اس کی تحقیق کی جا رہی ہے۔


پولس کمشنر نوین چندر ریڈی نے مزید بتایا کہ پہلے جس طرح گیند میں گانجا پایا جاتا تھا، اسی طرح پلاسٹک کی گیند کے سائز  کے بم جیسی  شئے ملنے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پلاسٹک کی گیند میں پٹاخے جیسی دو چیزیں جیل کے اندر پھینکی گئیں تھی، جس میں سے ایک پٹاخہ دیر راست گے پھوٹا تھا۔ پولیس فی الحال امراؤتی سنٹرل جیل کے اندر بم جیسی چیز پھینکنے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فارنسک ٹیم یہ جاننے کے لیے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ دھماکہ کے لیے کس شئے کا استعمال کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔