مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا نے کہا- مدارس کے مطالعاتی مواد کی جانچ کی جائے گی

نروتم مشرا نے کہا ہے ’’کچھ مدارس میں بچوں کو قابل اعتراض مواد پڑھانے کا معاملہ ان کے علم میں لایا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے مدارس میں پڑھئے جانے والے مواد کی جانچ کی جائے گی۔‘‘

مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا / آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے کچھ مدرسوں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ان میں قابل اعتراض مواد پڑھایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد ریاستی حکومت کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا ہے کہ مدارس میں پڑھائے جانے والے مواد کی جانچ کرائی جائے گی۔ نروتم مشرا نے کہا ہے ’’کچھ مدارس میں بچوں کو قابل اعتراض مواد پڑھانے کا معاملہ ان کے علم میں لایا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے مدارس میں پڑھئے جانے والے مواد کی جانچ کی جائے گی۔‘‘

مشرا کے مطابق اس معاملے میں ضلع مجسٹریٹ سے کہا جائے گا کہ وہ محکمہ تعلیم کے افسران کے ذریعے مدارس کے نصاب کی جانچ کرائیں۔ معلوم ہو کہ حکومت ریاست میں چلنے والے مدارس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں کچھ مدارس پر غیر قانونی طور پر چلائے جانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے تھے۔


غیر قانونی اور غیر تسلیم شدہ مدارس کے خلاف مہم بھی چلائی گئی تھی اور چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کی ٹیم نے بھی کئی مدارس کا معائنہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں بھوپال میں ہی 4 مدارس کو بند کر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ کئی مدارس میں تالے لٹکتے پائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔