’اگنی ویر‘ قومی سلامتی پر وار اور فوجیوں کے حوصلے پست کرنے والی اسکیم: ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا کہ مودی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اگنی ویر کو فوج کے سپاہی کو سلام کرنا ہوگا، اگلے 10 سالوں کے اندر فوج میں سپاہی کے عہدے پر براہ راست بھرتی نہیں ہوگی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / سوشل میڈیا
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کو کہا کہ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے حکومت قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور فوجیوں کا حوصلہ پست کر رہی ہے، کھڑگے نے کہا کہ اگنی ویر یوجنا لا کر حکومت فوج کو کم کر رہی ہے اور اس کی وجہ سے اگلے 10 سال تک فوج میں کوئی بھرتی نہیں ہو گی، فوج میں بطور کانسٹیبل بھرتی نہ ہونا فوج کے مورال پر کاری ضرب ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا کہ "مودی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اگنی ویر کو فوج کے سپاہی کو سلام کرنا ہوگا، اگلے 10 سالوں کے اندر فوج میں سپاہی کے عہدے پر براہ راست بھرتی نہیں ہوگی، اگنی ویر کو صرف 4 سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔ یہ حملہ قومی سلامتی پر اور ہمارے فوجیوں کے حوصلے پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔