مدھیہ پردیش: گاڑی میں لفٹ دے کر لوٹنے والے تین بدمعاش گرفتار

ایس پی چوہان نے بتایا کہ جب ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہو گئے تو انہوں نے متاثرہ کو بروہی تھانہ علاقے میں یہ کہہ کر اتار دیا کہ کار کا گیٹ خراب ہے۔ اسے ٹھیک کرنے کے لیے واپس بھنڈ جا رہے ہیں۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھینڈ: مدھیہ پردیش کی بھینڈ پولیس نے لفٹ دے کر لوٹنے میں ملوث ایک بین ریاستی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ایک کار، نقدی اور موبائل فون برآمد کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیندر سنگھ چوہان نے آج یہاں بتایا کہ بروہی تھانہ علاقہ کے بھو کا پورہ امبہ ضلع مورینا کے رہنے والے رام نریش سنگھ تومر نے بھنڈ سے جاتے ہوئے سفید رنگ کی کار میں لفٹ مانگی۔ بدمعاشوں نے لفٹ دی اور ملزمان نے متاثرہ کو یہ کہہ کر گمراہ کیا کہ گاڑی کا گیٹ خراب ہے۔ اسی دوران ملزمان نے متاثرہ کی جیب سے 25 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی۔

ایس پی چوہان نے بتایا کہ جب ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہو گئے تو انہوں نے متاثرہ کو بروہی تھانہ علاقے میں یہ کہہ کر اتار دیا کہ کار کا گیٹ خراب ہے۔ اسے ٹھیک کرنے کے لیے واپس بھنڈ جا رہے ہیں۔ ملزمین کے اتارے جانے کے بعد جب متاثرہ نے اپنی جیب میں رکھی نقدی دیکھی تو وہ نہیں تھی۔


یہ شکایت متاثرہ نے تین دن قبل بروہی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔ شکایت کنندہ کی اطلاع پر بھینڈ پولیس نے ملزموں کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔ گزشتہ روز ایک بار پھر ملزمان ڈکیتی اور چوری کی نیت سے پھر رہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑ لیا۔ گرفتار ملزمان سنجیو کنجر ساکن گہار کالونی ضلع مین پوری، کشن کنجر ساکن فرخ آباد اتر پردیش اور محمد شاہد خان ساکن مین پوری اتر پردیش کو پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کار، 15 ہزار روپے نقدی اور 5 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔