مدھیہ پردیش: بھوپال میں نقلی گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
سرکاری اطلاع کے مطابق ضلع انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ٹیم نے کل رات ہنومان گنج تھانہ علاقے میں نقلی گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا جس میں 400 کلوگرام نقلی گھی اور دیگر سامان برآمد کیا۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے ہنومان گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک نقلی گھی بنانے والی فیکٹری پر ضلع انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے چھاپے مارا، جس میں چار سو کلو گرام نقلی گھی کے ساتھ اسے بنانے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہندوستان میں ایک بار پھر 50 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز
سرکاری اطلاع کے مطابق ضلع انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ٹیم نے کل رات ہنومان گنج تھانہ علاقے میں نقلی گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپ مارا، جس میں 400 کلوگرام نقلی گھی، 1800 کلوگرام ونسپتی گھی، 40 تیل کے کین اور ایسنس کی بولتیں، آٹھ طرح کے برانڈ کے ڈبے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نقلی گھی بنانے کا دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) سٹی جمیل خان نے بتایا کہ علاقے میں مسلسل نقلی گھی کی سپلائی کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد کلیکٹر اویناش لوانیا کی ہدایت پر چھاپہ کی کارروائی میں تحصیل دار، غذائی سلامتی کے محکمے، پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ اس فیکٹری کا مالک شنکر بترا ہے جو نقلی گھی بنانے کا کام کئی دنوں سے کر رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔