ہندوستان میں ایک بار پھر 50 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53920 مریض شفایاب ہوئے اور 577 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ہندوستان میں ایک بار پھر 50 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز
ہندوستان میں ایک بار پھر 50 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے فعال کیسز لگاتار کم ہو رہے ہیں، جبکہ ہفتے کے روز وائرس کے یومیہ کیسز ایک بار پھر 50 ہزار سے زائد آئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو کورونا وائرس کے 47638 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گzشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 50357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 84.62 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53920 مریض شفایاب ہوئے اور 577 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ فعال کیسز کی تعداد 4141 سے گھٹ کر مجموعی 516632 رہ گئی ہے اوریہ شرح 6.11 فیصد ہے۔ وہیں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.41 فیصد اوراموات کی شرح 1.48 فیصد ہے۔


نومبر کے پہلے ہفتے یعنی آخری سات دنوں میں دو مرتبہ متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے اوپر رہی ہے، جب کہ چار مرتبہ یہ تعداد 45 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ اس سے قبل 5 نومبر کو پورے ملک میں کورونا کے 50210 نئے مریض سامنے آئے تھے لیکن اگلے دن اس کی تعداد 47638 ہو گئی تھی۔ لیکن آج پھر نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں بھی کل 7000 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔