مدھیہ پردیش: زہریلا دانہ کھانے سے تین درجن سے زائد موروں کی موت

گزشتہ روز پائے گئے 28 مرنے والے موروں کا پوسٹ مارٹم آج بانمور میں کیا جائے گا، اس کے بعد ہی موروں کی موت کی وجوہات واضح طور پر معلوم ہوسکیں گی۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مورینا: مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں گزشتہ چار دنوں میں زہریلے دانے کھانے کے بعد تین درجن سے زائد قومی پرندے مور کی موت ہوگئی ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق چار روز قبل ہونے والے ایک درجن موروں کی موت کے بعد اتوار کے روز محکمہ جنگلات کی ٹیم کو گاؤں رٹھورہ کے علاقے میں شانی مندر کے آس پاس مزید 28 موروں کی لاش ملی تھی اور اس ٹیم کو چاول کے زہریلے دانے بھی ملے تھے۔ اس کی وجہ سے محکمہ کو خدشہ ہے کہ علاقے میں قومی پرندوں کے مور کا شکار کرنے والا ایک گروہ سرگرم ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رام کمار تیاگی نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ روز پائے گئے 28 مرنے والے موروں کا پوسٹ مارٹم آج بانمور میں کیا جائے گا، اس کے بعد ہی موروں کی موت کی وجوہات واضح طور پر معلوم ہوسکیں گی۔ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ موروں کے شکار کے بعد وہ اپنا گوشت میٹروپولیس کے ہوٹلوں میں سپلائی کرتے ہیں اور مور کے گوشت کی زیادہ مانگ ہوتی ہے اور انہیں دوسرے گوشت کے مقابلے میں زیادہ قیمت مل جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق شکار کرنے والوں کو مور کے پنکھوں کی فروخت سے بھی کافی منافع ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔