مدھیہ پردیش: نشے میں ڈوبا کانسٹیبل ’ڈائل 100‘ میں ڈیوٹی کرنے پہنچا، لوگوں کا ہنگامہ

رہلی تھانہ انچارج ونود ونایک کرکرے کا کہنا ہے اُن کی گاڑی میں ڈیوٹی نہیں تھی، ہیڈ کانسٹیبل کی تھانے میں بھی غیر حاضری درج کی گئی، ہیڈ کانسٹیبل زبردستی آ کر گاڑی میں بیٹھ گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>نشے میں ڈوبا کانسٹیبل</p></div>

نشے میں ڈوبا کانسٹیبل

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ ردیش کے ساگر میں خاکی کو شرمسار کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نشے میں ڈوبا ایک پولیس اہلکار ڈائل 100 میں ڈیوٹی کرنے پہنچ گیا جس سے عجیب و غریب حالات پیدا ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس گاری میں شرابی پولیس اہلکار موجود تھا، اس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ڈائل 100 کی ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل جتیندر ٹھاکر نشے میں ڈوبے تنہا ہی رہ گیا۔ جب لوگوں کو راستے سے نکلنے میں پریشانی ہوئی تو احتجاج شروع ہو گیا، لیکن شراب کے نشے میں ڈوبے پولیس اہلکار پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ الٹا وہ لوگوں سے بحث کرنے لگا۔ ہنگامہ دیکھ کر موقع پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

ہنگامہ کے دوران شراب کے نشے میں ہیڈ کانسٹیبل کی کسی نے ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ پورے معاملے مین رہلی تھانہ انچارج ونود ونایک کرکرے کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈائل 100 کی گاڑی اور ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو بھیجا گیا تھا۔ دونوں گاڑی کھڑی کر کے بستی میں گئے تھے۔ اسی دوران نشے کی حالت میں جتیندر ٹھاکر آ کر گاڑی میں بیٹھ گئے، جبکہ ان کی گاڑی میں ڈیوٹی نہیں تھی۔ تھانہ انچارج کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کی تھانے میں بھی غیر حاضری درج کی گئی تھی۔ ہیڈ کانسٹیبل زبردستی آ کر گاڑی میں بیٹھ گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔