مدھیہ پردیش: کرنی سینا لیڈر کی لاش کار سے برآمد، موت کا معمہ حل کرنے کے لیے پولیس تحقیقات شروع

موہت اپنے دوست کی کار لے کر نکلا تھا اور بعد میں اپنے ساتھی آکاش اور انشول کو فون کر آنے کے لیے کہا، جب اس کے دوست وہاں پہنچے تو کار کے دروازے بند تھے اور وہ اندر خون میں شرابور تھا۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار میں کرنی سینا کے لیڈر موہت سنگھ پٹیل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے موہت کے سینے میں دو گولیاں ماری گئی ہیں۔ کار کے پاس سے ہی اس کی لائسنسی ریوالور بھی برآمد کی گئی ہے جس سے موہت کی موت ایک معمہ بن گئی ہے۔ اسے سلجھانے کے لیے پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

اندور زون 2 کے ڈی سی پی ابھشیک آنند نے میڈیا کو بتایا کہ کناڈیا تھانہ حلقہ کے قریب واقع بائپاس پر موہت پٹیل کی لاش رات تقریباً 11 بجے کار کے اندر ملی ہے۔ ان کے دوست سنگین حالت میں موہت کو لے کر اسپتال پہنچے تھے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ موہت کے سینے میں دو گولیاں لگی تھیں۔ گولی قریب سے ہی ماری گئی ہے۔


اب تک کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ موت اپنے دوست کی کار لے کر نکلا ہوا تھا اور اس نے بعد میں اپنے ساتھی آکاش اور انشول کو فون کیا اور موقع پر آنے کے لیے کہا۔ جب اس کے دوست وہاں پہنچے تو کار کے دروازے بند تھے اور وہ خون میں شرابور اندر پڑا ہوا تھا۔ موہت کو سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

موہت کے سینے میں دو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ اسے قریب سے ہی گولی ماری گئی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق موہت پراپرٹ کا کاروبار کرتا تھا اور اس کے والد کھیتی کسانی کرتے ہیں۔ موہت کی موت کو لے کر گتھی الجھی ہوئی ہے اس لیے پولیس موہت کے دوستوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔