کرناٹک میں انڈین ایئر فورس کا ٹرینر ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار، روٹین ٹریننگ کے دوران پیش آیا واقعہ

ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ کی جانکاری ٹوئٹر کے ذریعہ دی اور بتایا کہ کرن ٹرینر طیارہ روٹین ٹریننگ فلائٹ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا، حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ حادثہ کی وجہ کیا رہی۔

<div class="paragraphs"><p>حادثہ زدہ ٹرینر ایئرکرافٹ</p></div>

حادثہ زدہ ٹرینر ایئرکرافٹ

user

قومی آواز بیورو

کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹرینر ایئرکرافٹ میں ایک خاتون سمیت دو پائلٹ موجود تھے۔ حادثہ کا شکار طیارہ فضائیہ کا ’کرن ٹرینر ایئرکرافٹ‘ بتایا جا رہا ہے جو چامراج نگر کے مکالی گاؤں کے پاس کریش ہو گیا۔ اطمینان کی بات یہ رہی کہ دونوں ہی پائلٹ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔

ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ کے تعلق سے بذریعہ ٹوئٹر جانکاری دی ہے۔ فضائیہ نے بتایا کہ کرن ٹرینر طیارہ روٹین ٹریننگ فلائٹ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ حادثہ کی وجہ کیا رہی۔ اس سلسلے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں پائلٹ کو طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے سے پہلے بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا۔


اس حادثہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں حادثہ کا شکار ایئرکرافٹ میں آگ کی لپٹیں نظر آ رہی ہیں اور ہر طرف دھواں بھی پھیلا ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک ٹریننگ ایئرکرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ واقعہ 27 مئی کو پیش آیا تھا جب سامبرا ایئرپورٹ کے پاس ٹو سیٹر ٹریننگ ایئرکرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے جانچ کا حکم دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔