مدھیہ پردیش: چھترپور کے ’اے ڈی جے‘ کا کھنڈوا میں علاج کے دوران انتقال
مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز انتر سنگھ الاوا کا کھنڈوا کے ضلع اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا
کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز انتر سنگھ الاوا کا کھنڈوا کے ضلع اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ اسپتال میں وبا کے ماہر ڈاکٹر یوگیش شرما نے بتایا کہ انتر سنگھ الاوا (53) کو تقریباً 15 دن قبل کورونا انفیکشن سے نجات پانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ لیکن دو دن بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں دوبارہ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔
کورونا انفیکشن کی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد بھی اس کے پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا، جس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ گزشتہ شام اسپتال میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے انتظامی حلقوں میں سوگ کا ماحول ہے۔ ان کی اہلیہ سیما الاوہ، کھنڈوا میں ایڈیشنل ایس پی کی حیثیت سے عہدے پر فائز ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔