لکھنؤ: عوامی مسائل کے خلاف کانگریس کا پیدل مارچ، متعدد کارکنان حراست میں

احتجاج کرنے آرہے مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر مکیش سنگھ چوہان اور ضلع کانگریس صدر وید پرکاش ترپاٹھی کو پولیس نے سب سے پہلے بیگم حضرت محل پارک کے سامنے سے حراست میں لے لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: خاتون ہراسانی، مہنگائی، دھان خرید میں بدنظمی اور بجلی کی شرحوں میں اضافے کی مخالفت میں اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کانگریس کے احتجاج سے پہلے پولیس نے کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

ریاستی کانگریس کے کارکناں ریاست میں نظم ونسق، خواتین پر تشدد، مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے الزام میں پریورتن چورہے سے ودھان سبھا تک پیدل مارچ کرنے والے تھے جس کے پیش نظر پریورتن چوک پر کثیر تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ احتجاج کرنے آرہے مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر مکیش سنگھ چوہان اور ضلع کانگریس صدر وید پرکاش ترپاٹھی کو پولیس نے سب سے پہلے بیگم حضرت محل پارک کے سامنے سے حراست میں لے لیا، پھر ایک ایک کر کے کانگریس کارکنوں کو پولیس حراست میں لیتی رہی۔


اس دوران حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئیں شاعر منو رانا کی بیٹی اور خاتون کانگریس کی نائب صدر عروشہ رانا کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ساتھ ہی کانگریس لیڈر ممتا چودھری کو بھی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ اس دوران راہ چل رہیں کئی خواتین بھی پولیس کارروائی کی زد میں آگئیں۔ ان میں سے کئی خواتین خود کو کانگریس کا کارکن نہ ہونے کی بات کہتی دیکھی گئیں۔ پولیس نے تمام کانگریسی کارکنوں کو حراست میں لے کر ان کو ایکو گارڈن بھیج دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔