ملک میں پھر بڑھے کورونا کے معاملے، 50209 نئے کیس ہوئے رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 50209 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سے قبل مسلسل 10 دن تک یہ تعداد 50 ہزار سے کم تھی۔ انہیں ملا کر انفیکشن کے معاملوں کی تعداد 83.64 لاکھ ہوگئی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے نئے معاملات مسلسل 10 دن تک 50 ہزار سے نیچے رہنے کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر متاثرہ افراد کی تعداد نے اعداد وشمار کو عبور کرلیا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ دہلی، کیرالہ سمیت کچھ ریاستوں میں انفیکشن میں تیزی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 50209 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سے قبل ان کی تعداد مسلسل 10 دن تک 50 ہزار سے کم تھی۔ انہیں ملا کر انفیکشن کے معاملوں کی تعداد 83.64 لاکھ کو عبور کر چکی ہے

اچھی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے کیسوں سے بازیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے فعال معاملون کی تعداد کم ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ان کی تعداد 5825 کی کمی سے 527962 پر آگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح 6.31 فیصد رہ گئی ہے۔


جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55331 مریض صحت مند ہوگئے اور 704 افراد فوت ہوگئے۔ مجموعی طور پر تقریباً 77.11 لاکھ افراد صحتمند ہوچکے ہیں اور 124315 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ صحت کی شرح 92.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.49 فیصد ہے۔

مہاراشٹرا میں جو اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں زیر علاج مریضوں کی تعداد 3523 کی کمی کے باعث 113645 پر آگئی ہے، جبکہ 300 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 44548 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 8728 افراد صحت مند ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے راحت پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


جنوبی ریاست کرناٹک میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 4702 کی کمی کے ساتھ 35712 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11281 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 7.88 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں، اس عرصے کے دوران فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 23438 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6744 افراد کی کورونا سے موت ہوچکی ہے اور 8.05 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس عرصے کے دوران کورونا کے 138 معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد 22676 اور 7104 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4.59 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں زیر علاج مریضوں میں 47 کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد 19154 رہ گئی ہے اور اب تک 11244 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.04 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں 282 زیر علاج مریضوں میں اضافے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 85108 ہوگئی ہے اور اب تک 1587 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 3.72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں فعال معاملات کی تعداد 12452 ہوگئی ہے اور 1364 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 2.82 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔


اس عرصے کے دوران دہلی میں اس وبا کے 994 زیر علاج مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، جس یہ تعداد بڑھ کر 37369 ہوچکی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد 6703 ہوگئی ہے اور اب تک 3.65 لاکھ سے زیادہ مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18656 ہوچکی ہے اور 1362 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.25 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کیسوں کی تعداد کم ہوکر 36246 ہوگئی ہے اور 7068 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 3.46 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4471 ہوگئی ہے اور انفکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1.26 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 4259 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 7854 ہوگئی ہے اور 1.63 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 2987 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات کم ہوکر 12376 ہوچکے ہیں اور 3737 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1.60 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملوں کی تعداد 6094 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1113 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2.11 لاکھ سے زیادہ افراد بھی انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔


کورونا کی وبا سے اب تک راجستھان میں 1945،ہریانہ میں 1836، چھتیس گڑھ میں 2316، جموں وکشمیر میں 1511، اتراکھنڈ میں 1038، آسام میں 934، جھارکھنڈ میں 894، پدوچیری میں 597، گوا میں 626، تریپورہ میں 353، ہماچل پردیش 355،چنڈی گڑھ میں 229، منی پور میں 187، میگھالیہ میں 90، لداخ میں 79، سکم میں 73، انڈمان اور نیکوبار جزیرے میں 60، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں 43 اور دادر نگر حویلی اور دمن اور دیو میں دو کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔