لکھنؤ: ٹریفک ضابطوں کو نظر انداز کرنے والے 1701 افراد کا چالان
ترجمان نے بتایا کہ علاوہ ازیں بغیر کاغذات کے چار گاڑیاں سیز کی گئیں۔ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر ایک لاکھ 90 ہزار 100 روپیے چارج کے طور پر وصول کیے ہیں۔
لکھنؤ: اترپردیش کے دار الحکومت لکھنؤ میں ٹریفک پولیس نے ضابطوں کو نظر انداز کرنے والے 1701 افراد کا آج ای۔چالان کیا۔ پولیس ترجمان نے گزشتہ روز شام یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ پولیس کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) نوین ارورا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک کی ہدایت پر لکھنؤ شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر کرنے کے لیے مختلف چوراہوں اور تیراہوں پر دو پہیہ گاڑیوں پر بغیر ہیلمیٹ، تین سواری، بغیر نمبر والی گاڑی وغیرہ کے سلسلے میں چیکنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے سب سے زیادہ دو پہیہ گاڑیوں پر ہیلمیٹ نہ لگانے والے 985، تین سواری بٹھانے پر 22 افراد کا، نو۔پارکنگ میں کیے گئے چالان 163 اورغلط سمت میں چلنے والے 67 افراد کے علاوہ چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے 90 افراد کا جبکہ اوور اسپیڈ میں ایک چالان کیا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر کیسز میں 373 افراد کے چالان کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ علاوہ ازیں بغیر کاغذات کے چار گاڑیاں سیز کی گئیں۔ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر ایک لاکھ 90 ہزار 100 روپیے چارج کے طور پر وصول کیے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔