لکھنؤ: پولیس سے پریشان خاتون نے بی جے پی دفتر کے سامنے کی خودکشی کی کوشش

جب بی جے پی دفتر کے باہر خاتون پہنچی تو وہ کیروسین سے تر بتر تھی، دیکھتے ہی پولیس جوانوں نے اسے پکڑ لیا اور خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران خاتون بار بار گوسائیں گنج پولیس پر الزام لگاتی رہی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں بی جے پی چاہے جتنا بھی بہتر نظامِ قانون کا دعویٰ کرے، لیکن بے قصوروں کے خلاف پولیس کی کارروائی سے متعلق خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ معاملہ لکھنؤ کا ہے جہاں یوپی اسمبلی اور بی جے پی دفتر کے سامنے ایک خاتون نے پولیس سے پریشان ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بی جے پی دفتر پہنچنے کے بعد خاتون نے خود کو نذرِ آتش کرنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کو ایسا کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کا نام رام پیاری ہے اور وہ لکھنؤ کے رانی کھیڑا کی رہنے والی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے لڑکے کو پولیس بلاوجہ پریشان کر رہی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ ’’میرا لڑکا بے قصور ہے، لیکن گوسائیں گنج پولیس جبراً اسے جیل بھیج رہی ہے۔‘‘ فی الحال خاتون کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے سے پوچھ تاچھ کیا جائے گا۔


خبروں کے مطابق جب بی جے پی دفتر کے باہر خاتون پہنچی تو وہ کیروسین سے تر بتر تھی۔ اس کو دیکھتے ہی پولیس کے جوانوں نے فوراً پکڑ لیا اور خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران خاتون بار بار گوسائیں گنج پولیس پر الزام لگاتی رہی۔ اس کے ساتھ ہی خاتون چیخ چیخ کر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے انصاف کی اپیل بھی کرتی رہی۔ خاتون نے خودکشی کی یہ کوشش ٹھیک سا وقت کی جب بی جے پی دفتر میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ موجود تھے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’پریکشا پر چرچا‘ پروگرام میں بی جے پی دفتر سے ہی ورچوئلی جڑے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔