این سی پی رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کی لوک سبھا رکنیت پھر بحال، نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’محمد فیضل کی ایوان سے نااہلیت عدالتی احکامات کے پیش نظر آگے اثر انداز نہیں رہے گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل / سوشل میڈیا</p></div>

لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

این سی پی رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کی لوک سبھا رکنیت ایک بار پھر سے بحال کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے 2 نومبر کو محمد فیضل کی لوک سبھا رکنیت بحال کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔

قابل ذکر ہے کہ محمد فیضل لکشدیپ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے قتل کی کوشش معاملے میں ان کی سزا کو ملتوی کر دیا تھا۔ اس فیصلے کو پیش نظر رکھتے ہوئے لوک سبھا جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’محمد فیضل کی ایوان سے نااہلیت عدالتی احکامات کے پیش نظر آگے اثر انداز نہیں رہے گی۔‘‘


واضح رہے کہ اس سے قبل کیرالہ ہائی کورٹ میں 2009 کے ایک قتل کی کوشش معاملے میں محمد فیضل کی سزا کو ملتوی کرنے سے منع کر دیا تھا۔ اس کے سبب رواں سال 4 اکتوبر کو دوسری بار انھیں لوک سبھا کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ اس سے قبل لکشدیپ کے کاوارَتی کے ایک سیشن کورٹ کی طرف سے 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی اور پھر انھیں پہلی بار 11 جنوری کو ان کی لوک سبھا رکنیت ختم کر دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔