میڈیا اداروں پر انکم ٹیکس کے چھاپے کی مخالفت میں خون سے لکھا صدر جمہوریہ کے نام خط

صدر جمہوریہ کے نام موسوم پوسٹ کارڈ کے ذریعہ میڈیا نمائندوں نے کہا کہ یہ کارروائی حکومت کے اشارے پر جمہوریت کے چوتھے ستون کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند، تصویر آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں میڈیا نمائندوں نے صدرجمہوریہ کے نام خون سے خط لکھ کر میڈیا نمائندوں پر حملے و میڈیا اداروں کے دفاتر پر آئی ٹی کے چھاپے ماری کی کارروائی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ پریاگ راج کے پرنٹ و الکٹرانک میڈیا سے وابستہ میڈیا نمائندوں نے سول لائنس واقع پتھر گرجا گھر دھرنے کے مقام پر لکھنؤ میں میڈیا اداروں پر حال ہی میں کی گئی چھاپے ماری کی کارروائی کے سلسلے میں مظاہرہ کیا۔ میڈیا اہلکار نے اسے حکومت کے اشارے پر ہراسانی قرار دیا۔

صدر جمہوریہ کے نام موسوم پوسٹ کارڈ کے ذریعہ میڈیا نمائندوں نے کہا کہ یہ کارروائی حکومت کے اشارے پر جمہوریت کے چوتھے ستون کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اداروں کے دفاتر پر آئی ٹی کی چھاپے ماری کر کے سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ حکومت نے اگر وقت رہتے اس ہراسانی والی کارروائی پر پابندی نہیں لگائی تو اس کا خامیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ضرورت پڑنے پر حکومت کی تانا شاہی رویہ کے خلاف میڈیا نمائندے جمہوری طریقے سے غیر معینہ احتجاج کو مجبور ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔