اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں دوبارہ میٹنگ
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ ہی میٹنگ میں اپوزیشن کی 14 جماعتوں کے رہنما حصہ لیا ہے۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں پیگاسس، مہنگائی اور کسانوں کے معاملے پر حکومت کے خلاف متحد اپوزیشن جماعتوں کی آج پھر پارلیمنٹ میں دوبارہ میٹنگ ہو رہی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ ہی میٹنگ میں اپوزیشن کی 14 جماعتوں کے رہنما حصہ لیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے جمعہ کو بھی پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ کی تھی اور اس کے بعد تمام رہنما کسانوں کی حمایت میں جنتر منتر پہنچے اور 'کسان سنسد' میں شامل ہوئے۔ مانسون سیشن میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما حکومت کے خلاف متحد کر اس سے پیگاسس، کسانوں کے مسئلے اور مہنگائی کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں شروع سے حکومت کے خلاف ارکان اپنے مطالبات کے لیے ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کام نہیں ہو رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔