گجرات کے امریلی میں سڑک کے کنارے سو رہے مزدوروں کو ٹرک نے کچلا، 8 افراد کی موت

آج صبح گجرات کے امریلی سے دل دہلا دینے والے سڑک حادثہ کی خبر موصول ہوئی جس میں ایک ٹرک نے سڑک کے کنارے سو رہے کئی مزدوروں کو کچل دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

گجرات کے امریلی میں آج صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ امریلی میں ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے سو رہے قریب دس مزدوروں کو کچل دیا اور خبر ہے کہ ان میں سے آٹھ غریب مزدور ہلاک ہو گئے ہیں باقی لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق یہ حادثہ امریلی میں ساور کنڈلا کے باڑھڈا گاؤں کے قریب ہوا۔ یہ حادثہ صبح تین بجے کے آس پاس پیش آیا۔ حادثہ کے بعد مچی چیخ و پکار سے علاقہ میں کہرام مچ گیا جس کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے کر گئی جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔


واضح رہے حادثہ کے بعد گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے اس کی فوری جانچ کا حکم دیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اس بے قابو ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔