صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے لیڈران کا استحصال: پیس پارٹی

ڈاکٹر انصاری اور مولانا عبدالمتین نے مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی غلط پالیسیوں کے سبب ہر محاذ پر ناکام ہے، اغوا، آبروریزی اور قتل جیسے سنگین جرائم عام ہو گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اترپردیش حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے اور وہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے لیڈران کا استحصال کرکے جیل بھیجنے کا کام کر رہی ہے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری و ضلع صدر مولانا عبدالمتین قاسمی سمیت دونوں لیڈران نے یہاں شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عبدالرشید انصاری اور مولانا عبدالمتین نے مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی غلط پالیسیوں کے سبب ہر محاذ پر ناکام ہے۔ اغوا، آبروریزی اور قتل جیسے سنگین جرائم عام ہو گئے ہیں، جرائم پر کوئی قدغن نہیں لگ رہی ہے۔ جمع خوری، بلیک مارکٹنگ، مہنگائی اور بدعنوانی عروج پر ہے، جس کے سبب حکومت مایوس ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے لیڈران کا استحصال کر جیل بھیجا جا رہا ہے۔


اسی ضمن میں رنجش و جھوٹی بنیاد پر پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن پر فرضی الزام عائد کر جیل بھیج دیا گیا اور بعد میں ان پر نیشنل سیکورٹی ایکٹ کی کارروائی کی گئی جو غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ پیس پارٹی پورے اترپردیش میں ڈاکٹر ایوب کو رہا کرنے و حکومت کو برخاست کرنے کے لئے دسختی مہیم کا آغاز کیا ہے جو آئندہ 19 / ستمبر تک جاری رہے گا۔ ہر اضلاع سے دس ہزار شہریوں کے دستخط کرا کر میمورنڈم کے ساتھ گورنر کو بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری سلیم ایڈوکیٹ، نفیس ایڈوکیٹ وغیرہ عہدیدار موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔