ایل ڈی اے جوائنٹ سکریٹری سمیت 4 کو سزا

تحقیقات کے بعد 6 فروری 2010 کو سات ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی۔ مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے چاروں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سی بی آئی کی ایک عدالت نے زمین کا حصہ فراہمی میں بے ضابطی سے متعلقہ معاملے میں لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کے اس وقت کے سکریٹری سمیت چار ملزمین کو 3 سال کی قیدبا مشقت اور 1.25 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سی بی آئی معاملوں کے خصوصی جج، سی بی آئی مغرب کورٹ لکھنؤ نے سال 1987۔1999 کے دوران لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کی جانکی پورم اسکیم کے تحت پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں چار ملزمان کو 3قیدبا مشقت اور 1.25 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


جن ملزمان کو قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ان میں ایل ڈی اے کے اس وقت کے جوائنٹ سیکرٹری آر این سنگھ کو تین سال قید بامشقت اور 35 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ایل ڈی اے کے کلرک راج نارائن دویدی کو چار سال قید  60 ہزار روپے جرمانے کے علاوہ مہندر سنگھ سینگر اور دیواکر سنگھ کو تین تین سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

سی بی آئی نے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے 21 فروری 2006 کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 28 فروری 2006 کو آر این سنگھ سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 1987 سے 1999 کے عرصے کے دوران ایل ڈی اے کی جانکی پورم اسکیم کے تحت 123 پلاٹوں کو جوائنٹ سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کی سطح کے مختلف افسران نے ایل ڈی اے کے اس وقت کے ہیڈ کلرکوں اور دیگر کلرکوں کی ملی بھگت سے ان لوگو الاٹ کیا گیاتھا۔جنہوں نے رجسٹریشن فارم نہیں بھرے تھے اور الاٹمنٹ اور تقسیم کے لیے مطلوبہ رقم جمع نہیں کرائی تھی۔


تحقیقات کے بعد 6 فروری 2010 کو سات ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی۔ مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے چاروں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ دو ملزمان کے خلاف مقدمہ ان کی موت کے باعث خارج کر دیا گیا جبکہ ایک ملزم کو عدالت نے بری کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔