مظفرنگر کے بعد روڑکی میں کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ، ای رکشہ ڈرائیور کی بری پٹائی اور توڑ پھوڑ

ہریدوار کے ایس ایس پی پرمیندر سنگھ ڈوبھال نے کہا کہ ایک کانوڑ یاتری کو ای-رکشا کی ٹکر لگ گئی تھی، جس میں نہ تو کسی کو چوٹ لگی اور نہ ہی کانوڑ ٹوٹا۔ اس کے باوجود یاتریوں نے ای رکشہ ڈرائیور کی پٹائی کی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہریدوار: کانوڑ یاترا شروع ہو چکی ہے اور مظفر نگر کے بعد اتراکھنڈ کے روڑکی میں کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہاں کانوڑ یاتریوں نے ای رکشہ ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے لاٹھیوں سے ای رکشہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس دوران پولیس یاتریوں کو سمجھاتی نظر آئی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔ زخمی ای رکشہ ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہریدوار کے ایس ایس پی پرمیندر سنگھ ڈوبھال نے اس معاملے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگلور کوتوالی علاقہ لبرہیڑی میں ایک کانوڑ یاتری کو ای رکشہ کی ٹکر لگ گئی تھی، جس میں نہ تو یاتری زخمی ہوا اور نہ ہی کانوڑ کو نقصان پہنچا۔ اس کے باوجود کانوڑ یاتری نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ای رکشہ ڈرائیور کی پٹائی کی اور ای رکشہ میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کانوڑ یاتریوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔


قبل ازیں، مظفر نگر میں بھی کانوڑ یاتریوں کا ہنگامہ دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے کار ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کیا۔ مشتعل یاتریوں نے کار کے شیشے توڑ دئے اور اس کی چھت کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس اہلکاروں کے روکنے کے باوجود کانوڑ یاتری نہیں رکے اور ہنگامہ کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق کار کی ٹکر لگ جانے سے کانوڑ کو نقصان پہنچا تھا، جس کے بعد کانوڑ یاتری مشتعل ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔