پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان
بہار کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین راجیش راٹھوڑ نے کہا کہ کارکنوں کو ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں احتجاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ احتجاج متکبر این ڈی اے حکومت کو انتباہ کے طور پر منظم کیا جائے گا
پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دراصل، ریاستی یوتھ کانگریس نے بہار میں امن و امان کی خراب صورتحال، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور پیپر لیک کے خلاف اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔ اسی سلسلے میں بدھ کو یوتھ کانگریس کے کارکنان قومی صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں اسمبلی کا گھیراؤ کرنے نکلے اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج میں سری نواس بی وی بھی زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکو گرفتاری کا ڈر ستا رہا ہے ؟
کانگریس لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ لاٹھی چارج میں درجنوں کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ بہار یوتھ کانگریس کے صدر غریب داس نے کہا، ’’ہم عوامی مسائل پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور یوتھ کانگریس آخری سانس تک لڑے گی۔ ہمارے سینکڑوں کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ ہم سب کا خیال رکھ رہے ہیں۔ ہم ریاست کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے مسئلہ پر لڑتے رہیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : نیتا امبانی 'انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی' کی دوبارہ رکن منتخب
بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ کانگریس کارکنان بہار کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کریں گے۔ دریں اثنا، بہار کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین راجیش راٹھور نے کہا کہ کارکنوں کو ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں احتجاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ احتجاج متکبر این ڈی اے حکومت کو انتباہ کے طور پر منظم کیا جائے گا۔ یوتھ کانگریس کے اسمبلی کے محاصرے کے دوران حکومت کے حکم پر اچانک لاٹھی چارج اور پانی کی بوچھاڑ سے سینکڑوں کارکن زخمی ہو گئے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وائی ایس آر کانگریس کی مخالفت مہنگی پڑ سکتی ہے بی جے پی کو!
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔