لالو پرساد نے نتیش پر کیا حملہ، کہا ’لوہیا جینتی پر ان میں ہٹلر-مسولینی کی روح سما گئی‘

اپنے ایک ٹوئٹ میں لالو پرساد یادو نے کہا کہ ”لوہیا جینتی پر نتیش میں ہٹلر، مسولینی اور پول پاٹ کی روح سما گئی ہے۔ وہ تلملا ئے جارہے ہیں کہ کب اتنے ہی بے لگام ہوجائیں۔‘‘

لالو پرساد یادو، تصویر آئی اے این ایس
لالو پرساد یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے صدر لالو پرساد یادو نے یوا آرجے ڈی کارکنان پر مارچ کے دوران ہوئے پولیس لاٹھی چارج پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف حملہ بولا اور کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی جینتی کے دن نتیش کمار میں تانا شاہ حکمراں ہٹلر، مسولینی اور پول پاٹ کی روح سما گئی ہے۔

لالو یادو کے آفشیل ٹوئٹر ہینڈل سے منگل کو ٹوئٹ کیا گیا کہ ” لوہیا جینتی پر نتیش میں ہٹلر، مسولینی اور پول پاٹ کی روح سما گئی ہے۔ وہ تلملا ئے جا رہے ہیں کہ کب اتنے ہی بے لگام ہو جائیں۔ گوبیلس، ہملر، ہرمن جیسے ان کے معاون تو ہیں ہی، اب ہٹلر کے ایس ایس کی طرز پر قانون بنا کر بہار خصوصی مسلح پولیس بل سے عوام پر نکیل کسنا چاہتے ہیں۔ شرم کرو۔“


واضح رہے کہ پٹنہ میں منگل کو نئے پولیس قانون، بہار کی خراب نظم ونسق، تعلیم اور روزگار سمیت کئی دیگر معاملوں پر اسمبلی کا گھیراﺅ کرنے سڑک پر اترے یو آر جے ڈی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ مخالفت میں آرجے ڈی کارکنان نے پولیس پر پتھر پھینکے۔ اس دوران دونوں جانب سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔