پٹنہ میں میٹرو ٹنل میں بریک فیل ہونے سے لوکو پک اپ تین مزدوروں پر چڑھ گئی، ایک کی موت
پٹنہ میں میٹرو ٹنل میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک لوکو پک اپ تین مزدوروں پر چڑھ گئی۔ ایک مزدور کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جب کہ دو کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ این آئی ٹی موڑ پر ایگزٹ پوائنٹ کے قریب میٹرو ٹنل میں حادثے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ دو مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے تینوں مزدور لوکو پک اپ کی زد میں آ گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کارکن ٹنل کے اندر رات کی شفٹ میں کام کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک لوکو پک اپ کے بریک فیل ہو گئے اور وہ مزدوروں کے اوپر چڑھ گئی۔ ایک مقامی نے بتایا کہ لوکو پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔ ایک اور نے بتایا کہ لوکو اوور لوڈ تھا اور اسے لوڈ کر کے اندر بھیج دیا گیا۔
شائع خبر کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ اندرونی راستے پر مکمل ڈھلوان ہے اور بریک لگنے سے لوکو اندر جاکر ٹکرا گئی جس میں مزدور دب گئے ۔ موقع پر پہنچنے والے پیربہور تھانے کے سربراہ محمد حلیم نے بتایا کہ سرنگ کے اندر تین مزدور کام کر رہے تھے، جن میں سے دو زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تھانہ صدر نے ٹھیکیدار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں سرنگ کے اندر ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کسی مزدور کا نام ظاہر نہیں کیا اور مقامی لوگوں کے دعووں کی بھی تصدیق نہیں کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔