لال کرشن اڈوانی کی طبیعت بگڑی، دہلی کے ایمس میں داخل

عمر سے متعلق مسائل کی وجہ سے، بھارت رتن لال کرشن اڈوانی کو دہلی کے ایمس اسپتال  میں داخل کرایا گیا ہےجہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق انہیں عمر سے متعلق پریشانی کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لال کرشن اڈوانی کو ایمس کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اڈوانی کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ایمس میں داخل کرایا گیا ہے تاکہ ان کی صحت پر گہری نظر رکھی جا سکے۔ایل کے اڈوانی کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اڈوانی کا میڈیکل بلیٹن جلد ہی ایمس کے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی طرف سے جاری کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسی سال بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو حکومت ہند نے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز یعنی بھارت رتن سے نوازا تھا۔


صدر دروپدی مرمو نے ایل کے اڈوانی کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر  انہیں بھارت رتن سے نوازا تھا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔ اڈوانی کی خراب صحت کے پیش نظر انہیں ان کی رہائش گاہ پر ہی بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔

ایل کے ایڈوانی 8 نومبر 1927 کو کراچی، موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 12 ستمبر 1947 کو پاکستان سے چلا گئے تھے۔ ان کی آمد کے ایک ماہ بعد ان کا خاندان ہندوستان آیا تھا۔ واضح رہے  کہ لال کرشن اڈوانی کی ایک بیٹی پرتیبھا اڈوانی اور ایک بیٹا جینت اڈوانی ہے۔ اڈوانی کے بیٹے اور بیٹی دونوں سیاست سے دور ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔