مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کسان سبھا کا احتجاجی مظاہرہ 26 جون کو

پیر کے روز آل انڈیا کسان سبھا کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تینوں زرعی قوانین کے خلاف تحریک تیز کرنے، تنظیم میں اضافی توسیع اور ممبرشپ مہم پر نمایاں طور پر گفتگو کی گئی۔

کسان، تصویر آئی اے این ایس
کسان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری گنگا نگر: آل انڈیا کسان سبھا کی پکار پر سری گنگا نگر ضلع میں تینوں زرعی قوانین سمیت کووڈ دور میں مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف 26 جون کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ آج مقامی پنچایتی دھرمشالہ میں آل انڈیا کسان سبھا کی ضلع میٹنگ میں لیا گیا۔

میٹنگ میں کسان سبھا نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف تحریک تیز کرنے، تنظیم میں اضافی توسیع اور ممبرشپ مہم پر نمایاں طور پر گفتگو کی گئی۔ میٹنگ کے بعد اندرا گاندھی نہر پروجیکٹ (آئی جی این پی) میں آبپاشی کی سہولت جلد شروع کرنے، گنگا نہر (بیکانیر) میں آبپاشی کے لئے پورا پانی دینے، پنجاب سے راجستھان تک نہروں میں زہریلے پانی کی روک تھام۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے، تمام پٹوار حلقوں میں پٹواریوں کی تقرری سمیت مطالبات سے متعلق کسان سبھا وفد کے سابقہ ​​ایم ایل اے ہیت رام بینی وال کی سربراہی میں ضلعی کلکٹر سے ملاقات کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔