ماں کے قتل کے جرم میں جیل جانے والے بیٹے نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا

کیرالہ میں قتل کا ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ 19 سال قبل ماں کے قتل کے جرم میں جیل میں بند ایک شخص نے پیرول پر باہر آتے ہی اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کیرالہ کے پٹھانا م تھیٹا میں ایک شخص نے پیرول پر جیل سے باہر آکر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ہو خبر کے مطابق  پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ پیرول پر باہر آنے والے ایک 64 سالہ شخص نے اڈور میں اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔ پنی وجھا کے رہنے والے ستیش کمار (عمر 58 سال) کو اس کے بھائی موہنن اننیتھن نے جمعہ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انییتھن 2005 میں خاندانی تنازعہ کے باعث اپنی والدہ کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ پولیس نے کہا، ''ہمیں شام 5 بجے کے قریب واقعہ کی اطلاع ملی۔‘‘


ایک پولیس افسر نے بتایا، اننیتھن پیرول پر باہر تھا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بھائی کے گھر گیا اور اس پر حملہ کیا۔ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے اننیتھن کو اڈور پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔