خواجہ معین الدین چشتی درگاہ: عقیدتمندوں کی سہولت کے لیے آستانہ میں کھلے گا نیا دروازہ

انجمن معینیہ فخریہ سید زادگان کے سکریٹری واحد حسین انگارا نے بتایا کہ درگاہ کے اندر آستانہ شریف میں عقیدت مندوں کے نکلنے کی سہولت کے لیے ایک نئے دروازے کی تجویز کافی عرصے سے زیر غور تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے آستانے میں ایک نیا دروازہ کھولنے جانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ انجمن معینیہ فخریہ سید زادگان کے سیکرٹری واحد حسین انگارا نے بتایا کہ درگاہ کے اندر آستانہ شریف میں عقیدت مندوں کے نکلنے کی سہولت کے لیے ایک نئے دروازے کی تجویز کافی عرصے سے زیر غور تھی، جس پر کل ہفت برداران کی میٹنگ میں اتفاق رائے قائم ہوگیا اور درگاہ کمیٹی کو بھی اس سے بھی واقف کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دروازہ آستانہ شریف کے قریب صندل خانہ مسجد کے نزدیک کھولا جائے گا تاکہ عقیدت مند حاضری کے بعد آسانی سے آستانہ شریف (مزار شریف) سے باہر نکل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے دروازے کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اس تعمیر کے بعد زائرین اور عقیدت مندوں کے لیے سہولت ہوگی اور مزار شریف میں دباؤ کم ہوگا۔ اسلامی کیلنڈر کے سفر کے مہینے پر خواجہ کی ماہانہ چھٹی کل 14 ستمبر کو روایتی طریقے سے منائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔