عصمت دری کے الزام میں ماروتی بابا نامی ’کتھا واچک‘ گرفتار، شاگرد مفرور

متاثرہ کے مطابق اس کے گھر میں قیام کے دوران ملزم نے اس کی عصمت دری کی تھی۔ متاثرہ نے ملزم کے داڑھی کے بال نوچ لیے تھے، جس کا ڈی این اے ٹسٹ کرایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>گرفتارعلامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

گرفتارعلامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے آگرہ میں پولیس نے ماروتی بابا نامی ایک ’کتھا واچک‘ کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ ٹرانس یمنا پولیس اسٹیشن کا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ورنداون کا رہنے والا کتھا واچک ملزم 28 مئی 2023 کو اپنی شاگردہ کے گھر آیا تھا۔ و خاتون ٹرانس یمنا کالونی میں کرائے پر رہتی تھی۔ اس دن خاتون کا شوہر شراب پی کر گھر آیا تھا جس کی وجہ سے خاتون نے بابا کو وہیں روک لیا تھا۔ رات میں خاتون کے ساتھ بابا نے جنسی زیادتی کی۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق خاتون معذور ہے۔ صبح خاتون نے اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے واقعے سے مطلع کیا اور شوہر نے بدنامی کا حوالہ دے کر اسے خاموش کرا دیا۔ کچھ دنوں کے بعد کتھا واچک بابا نے ویڈیو بنا لینے کی بات کرتے ہوئے اسے دھمکی دینے لگا۔ بابا نے خاتون کو اس کے بعد کئی مقامات پر بلایا۔ خاتون نے اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی۔ کئی ماہ تک تھانے میں کوئی کارروائی نہ ہونے پر بالآخر خاتون نے عدالت سے انصاف کی گہار لگائی۔ عدالت کے حکم پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


مقدمے میں کتھاواچک ماروتی بابا اور اس کے ایک شاگرد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ماروتی بابا کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسرا ملزم شاگرد فی الوقت فرار ہے۔ تھانہ انچارج نے متاثرہ خاتون کے بارے میں بتایا کہ اس نے دو شادیاں کی ہیں۔ جنسی زیادتی کے دوران خاتون نے ملزم کی داڑھی نوچ لی تھی۔ خاتون نے عدالت میں ثبوت کے طور پر داڑھی کے بال پیش کر دیئے۔اب اس داڑھی کے بالوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔