کھڑگے نے خط میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پرانی جگہ پر مورتیوں کو نصب کرنے کا مطالبہ دہرایا

بابائے قوم کا دھیان والا مجسمہ بہت غور و فکر کے بعد 2 اکتوبر 1993 کو نصب کیا گیا تھا۔ اس مجسمے کے سامنے ارکان پارلیمنٹ جمہوری انداز سے اپنا احتجاج بھی ظاہر کرتے رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

چند روز بعد نو منتخب پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے والا ہے اور اس سے پہلے ہی این ای ای ٹی کے رد کرنے کا معاملہ اور بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسموں کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اورڈاکٹر  بی آر امبیڈکر کے مجسمے پرانی جگہ پر نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا اور کہا کہ حکومت کی اس من مانی سے جمہوریت کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔


ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ قومی لیڈروں کے مجسمے طویل غوروخوض اور کافی غور و فکر کے بعد پرانے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے نصب کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم کا دھیان والا مجسمہ بہت غور و فکر کے بعد 2 اکتوبر 1993 کو نصب کیا گیا تھا۔ اس مجسمے کے سامنے ارکان پارلیمنٹ جمہوری انداز سے اپنا احتجاج بھی ظاہر کرتے رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔