جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے کھڑگے اور راہل، انتخابی تیاریوں کا لیں گے جائزہ

کانگریس کے سنیئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سنیئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے کے لئے بدھ کے روز جموں پہنچیں گے اور ریاست کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اسی شام سری نگر کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ الیکشن تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط 18 ستمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی قیادت کا یہ دورہ یونین ٹریٹری انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ نے پیر کے روز کہا کہ کانگریس ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پی ڈی پی کے ساتھ کسی سطح پر بات چیت جاری ہے جبکہ نیشنل کانفرنس نے بھی کانگریس کی مرکزی قیادت کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں و کشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔