خالصتانی تنظیم نے دہلی ائیر پورٹ سمیت کئی مقامات کو اڑانے کی دی دھمکی، سیکورٹی سخت

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں خود کو 'سکھ فار جسٹس' کا جنرل سکریٹری بتانے والے گرپونت سنگھ نے ائیر انڈیا کی دہلی سے لندن فلائٹ اے آئی 111 اور اے آئی 531 کو روکنے کی دھمکی دی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
user

تنویر

خالصتان حامی تنظیم 'سکھ فار جسٹس' نے ڈی سی پی ائیر راجیو رنجن کی تصویر لگا کر انھیں فیس آف ٹیرر قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ دہلی ائیر پورٹ سمیت کئی مقامات کو دھماکوں سے اڑانے والے ہیں۔ خالصتانی تنظیم نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں خود کو 'سکھ فار جسٹس' کا جنرل سکریٹری بتانے والے گرپونت سنگھ نے جمعرات کو ائیر انڈیا کی فلائٹ دہلی سے لندن کی فلائٹ اے آئی 111 اور اے آئی 531 کو روکنے کی دھمکی دی۔

اس ٹوئٹ کے فوراً بعد دہلی پولس کی اینٹی ٹیرر یونٹ سرگرم ہو گئی ہے۔ سی آئی ایس ایف اور دہلی پولس نے ائیر پورٹ کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ منگل کے روز سی آئی پی ایف اور دہلی پولس کے سینئر افسران نے ائیر پورٹ کی سیکورٹی کو لے کر ایک میٹنگ بھی کی۔ دہلی ائیر پورٹ کے ڈی سی پی راجیو رنجن نے اس تعلق سے کہا کہ "ہم نے پکیٹس کی تعداد بڑھا دی ہے اور ائیر پورٹ میں داخل ہونے والی سبھی گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔ سادہ کپڑوں میں بھی دہلی پولس کے مسلح جوان ائیر پورٹ پر تعینات ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔