مہاجر مزدوروں کے ساتھ مودی - نتیش حکومت کی بربریت شرم ناک تھی: راہل

راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن میں غیر مقیم مزدوروں کو ہوئی تکلیفوں کا ویڈیو جاری ہوئے کہا کہ مودی - نتیش حکومتوں نے غیر مقیم کام گاروں کے ساتھ جو بربریت کی وہ بےحد شرم ناک تھی

راہل گاندھی، تصویر اے آئی سی دہلی
راہل گاندھی، تصویر اے آئی سی دہلی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار اسمبلی کے آخری مرحلے کے انتخابات سے پہلے بدھ کے روز لاک ڈاؤن میں غیر مقیم مزدوروں کو ہوئی تکلیفوں کا ویڈیو جاری ہوئے کہا کہ مودی - نتیش حکومتوں نے غیر مقیم کام گاروں کے ساتھ جو بربریت کی وہ بےحد شرم ناک تھی۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’لاکھوں مزدور بہن بھائی ملک کے مختلف حصوں سے بہار- اتر پردیش کی جانب بھوکے، پیاسے ،پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے، تب مودی- نتیش حکمتوں نے یہ شرم ناک بربریت کی۔ کانگریس پارٹی حکومت میں نہیں ہے، پھر بھی ہم نے اس ظلم کے خلاف مزدور بھائیوں کی مدد کی۔ یہی سچ ہے۔‘‘


اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبررساں ٹی وی چینل سے نشر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں غیر مقیم مزدوروں کے ساتھ پولیس بربریت ، پیدل بہار جاتے وقت کی تکلیفیں اور متاثر مزدوروں کے خلاف بہار حکومت کے وزرا کے بیانوں کو دکھایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔