کیرالہ اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع

سیشن کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کی حکومت کیرالہ میں یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر گورنر کو ہٹانے کا بل پیش کرے گی۔

کیرالہ اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس
کیرالہ اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترواننت پورم: کیرالہ کی 15ویں قانون ساز اسمبلی کا ساتواں اجلاس آج یعنی پیر سے شروع ہوگیا۔ یہ سیشن 5 سے 8 دسمبر اور 12 سے 15 دسمبر (نو دن) تک چلے گا۔ سیشن کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کی حکومت کیرالہ میں یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر گورنر کو ہٹانے کا بل پیش کرے گی۔

پہلے آٹھ دن ریاستی حکومت کے کاروبار کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آخری دن پرائیویٹ اراکین کے کاروبار پر بحث ہوگی۔ اپوزیشن کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی طرف سے وزنجم بندرگاہ کے خلاف جاری احتجاج، جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد اور منشیات کا استعمال، گورنر اور بائیں بازو کی حکومت کے درمیان کشمکش، حکومت میں بیک ڈور تقرریاں اور کئی معاملے اٹھانے کی توقع ہے۔


اس کے علاوہ مختلف کارپوریشنز، متنازعہ سونے کی اسمگلنگ معاملہ،  کالے دھن کی اسمگلنگ کے معاملے میں بی جے پی لیڈروں کے ملوث ہونے وغیرہ کے معاملات ایوان میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔