کشمیر: گاندربل میں نالہ سندھ سے کمسن لڑکے کی لاش بر آمد

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لڑکا لاپتہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگوں نے اس کو ڈھونڈنے کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ متوفی لڑکے کی شناخت وہف احمد ولد مختار احمد کے بطور ہوئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ریزن گنڈا علاقے میں بدھ کی شام سے لاپتہ کمسن لڑکے کی لاش جمعرات کی صبح نالہ سندھ سے بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے ریزن گنڈا علاقے میں بدھ کی شام کو لاپتہ ہونے والے ایک کمسن بچے کی لاش کو جمعرات کی صبح کلن گنڈ کے نزدیک نالہ سندھ سے بر آمد کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لڑکا لاپتہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگوں نے اس کو ڈھونڈنے کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ متوفی لڑکے کی شناخت وہف احمد ولد مختار احمد کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔