کرناٹک کی یدی یورپا حکومت کے وزیر پر جنسی اسکینڈل کا الزام

پولس کمشنرکمل پنت سےملاقات کے بعد دنیش نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سے پولیس اسٹیشن میں شکایت اور ایف آئی آر درج کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ واضح رہے بعد میں دنیش نے ایف آئی آر درج کرا دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

یدی یورپا سرکار میں آبی وسائل کے وزیر رمیش جرکیہولی اس وقت ایک جنسی تنازعہ میں پھنس گئے ہیں جب ان کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج ہوئی کہ انہوں نے ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور بعد میں اس کو اوراس کے اہل خانہ کو دھمکی بھی دی۔ واضح رہے خاتون نوکری کی تلاش میں تھی۔

نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق سماجی کارکن دنیش نے اس تعلق سے بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت سے رابطہ کیا۔ خبر کے مطابق ان کے رابطہ کرنے سے پہلے ہی کچھ مقامی نیوز چینل نے رمیش کی خاتون کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر دکھانی شروع کر دیں۔ خبر کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔ پولس کمشنر کمل پنت سے ملاقات کے بعد دنیش نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سے پولیس اسٹیشن میں شکایت اور ایف آئی آر درج کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ واضح رہے بعد میں دنیش نے ایف آئی آر درج کرا دی۔


دنیش نےبتایا کہ خاتون کھل کر سامنے آکر شکایت درج نہیں کرانا چاہتی تھی اور اس نے اس سے رابطہ کیا کہ وہ شکایت درج کرے جس میں اس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر نے نوکری دلوانے کے لئے اس کو ہراساں کیا۔ شکایت میں دنیش نے الزام لگایا ہے کہا کہ ایک غریب گھرانے کی خاتون نے وزیر سے ایک شارٹ (چھوٹی) فلم بنانے کے لئےرابطہ کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس پر وزیر نے اس خاتون کا جنسی استحصال کیا اور اس کو یقین دلایا کہ اسے کرناٹک پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن میں نوکری دلا دے گا۔ دنیش نے الزام لگایا کہ جب وزیر کو پتہ لگا کہ خاتون کے پاس متنازعہ سی ڈی ہے تو وزیر نے خاتون اور اس کے گھر والوں کو دھمکی دی۔

دنیش نے بتایا کہ چونکہ وہ سماجی کارکن ہے اس لئے انہوں نے شکایت اور سی ڈی کے ساتھ اس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس معاملہ کی چھان بین کریں اور وزیر کے خلاف مجرمانہ کیس درج کرائیں اور متاثرہ کو سلامتی فراہم کروائیں، خبر میں وزیر کا کوئی بیان شائع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔