آب زم زم کے کنوئیں میں اترنے والی پہلی شخصیت کا انتقال
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سنہ 1979 میں صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلے شخص تھے۔
ریاض (ویب مانیٹرنگ): آب زم زم کنوئیں میں صفائی کے دوران اترنے والے پہلے سعودی شہری ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سنہ 1979 میں صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلی شخصیت تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ کوشاک پیر کے روز 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ بڑھاپے کی وجہ سے علیل تھے۔ ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سعودی عرب میں ڈاٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر بھی تھے۔
واضح رہے کہ خادم الحرمین شریفین نے 1979 میں پہلی بار آب زم زم کے کنوئیں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا منصوبہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد پانی کے بھاؤ کو تیز اور بہتر بنانا تھا۔ صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے راستے میں آنے والی اشیا کو ہٹایا گیا تھا۔
اس آپریشن کی نگرانی ڈاکٹر یحییٰ کوشاک نے کی اور وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نے کنوئیں کے اندر جاکر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی مرتب کی اور پھر کامیاب آپریشن کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صفائی منصوبہ اس قدر کامیاب رہا تھا کہ اس کے اختتام کے بعد بھاؤ میں تیزی بھی آگئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔