کرناٹک اسمبلی انتخاب: 43 ناموں پر مشتمل کانگریس کے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری
سابق وزیر لکشمن ساودی کو بیلگاوی کے اتھانی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔ لکشمن ساودی جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دینے سے انکار کیے جانے کے بعد کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔
بنگلور: کانگریس نے ہفتہ کے روز 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے 43 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کولار حلقہ سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا تھا لیکن آج کی فہرست میں انہیں اس سیٹ کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ پارٹی نے اس سیٹ سے کوتھورجی منجوناتھ کو میدان میں اتارا ہے۔
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق نائب وزیر اعلی جی پرمیشور جیسے سرکردہ لیڈران دو سیٹوں سے سدارمیا کو میدان میں اتارنے کے حق میں نہیں تھے۔ سدارمیا کو کانگریس نے پہلے ہی ضلع میسور کے ورنا حلقہ سے پارٹی کا امیدوار بنایا تھا۔
سابق وزیر لکشمن ساودی کو بیلگاوی کے اتھانی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔ لکشمن ساودی جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دینے سے انکار کیے جانے کے بعد کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ اداکارہ سے سیاستداں بنی اوما شری کو بھی تردل حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سدپا رامپا کنور کو اس اسمبلی سیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کانگریس پارٹی نے ابھی 15سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام جاری نہیں کیے ہیں۔ کانگریس نے اب تک 209 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی اور دوسری فہرست میں کانگریس نے بالترتیب 124 اور 42 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔