کرناٹک: بجٹ اجلاس کے دوران غیر قانونی طور پر 15 منٹ تک رکن کی کرسی پر بیٹھا رہا 72 سالہ شخص! گرفتار

مارشلوں کے پوچھنے پراس شخص نے کہا کہ وہ بجٹ اجلاس میں شرکت کرنا چاہتا ہے اور اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ وہ ایک ایم ایل اے ہے لیکن اپنے دعوؤں کی حمایت میں ثبوت نہیں دے سکا۔

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک اسمبلی / آئی اے این ایس</p></div>

کرناٹک اسمبلی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بنگلورو: کل کرناٹک اسمبلی میں اس وقت ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب وزیر اعلی سدارمیا ریاست کا بجٹ پیش کر رہے تھے۔ ایک شخص رکن اسمبلی کی شکل میں کرناٹک اسمبلی میں داخل ہوا اور گرفتار ی سے پہلے تقریباً 15 منٹ تک قانون ساز کی کرسی پر بیٹھا رہا۔ اس شخص کی شناخت 72 سالہ تھیپے ردرا کے طور پر کی گئی ہے اور وہ ایوان میں قانون سازوں کے درمیان غیر قانونی طور پر گھس آیا اور بعد میں اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

واضح رہے سلامتی کے اعتبار سے یہ بہت ہی سنگین مسئلہ ہے۔ خبر رساں نے پولیس ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس شخص کی شناخت کرناٹک کے چتردرگا ضلع کے رہنے والے تھیپے ردرا کے طور پر ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ساگر کے ایم ایل اے بیلور گوپال کرشنا کے طور پر اسمبلی میں داخل ہوا۔ وہ تھوڑی دیر کے لئے ایوان کے ہالوں میں گھومتا رہا اور جے ڈی (ایس) کے ایم ایل اے شرناگوڑا کندکور کے نوٹس میں آنے سے پہلے تقریباً 15 منٹ تک دیوادرگا ایم ایل اے کریما کی کرسی پر قابض رہا۔


کندکور کو اس عجیب آدمی پر شک ہوا اور اس نے فوری طور پر ایوان کے مارشلز کو اطلاع دی۔ ایوان کے اسپیکر کو بھی گھسنے والے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ مارشلوں کا سامنا کرنے پر، اس شخص نے کہا کہ وہ بجٹ اجلاس میں شرکت کرنا چاہتا ہے اور اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ وہ ایک ایم ایل اے ہے لیکن اپنے ان دعوؤں کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں دے پایا۔

ائع خبر کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل ڈویژن) آر سرینواس گوڑا نے کہا کہ گھسنے والے نے خود کو ایم ایل اے بتاتے ہوئے اسمبلی میں داخلہ حاصل کیا۔" مارشلز کو جب اس کی دھوکے بازی کا علم ہوا تو انہوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے ایک پولیس افسر نے کہا کہ اسمبلی میں تعینات مارشلوں کے لیے قانون سازوں کی شناخت کرنا مشکل تھا کیونکہ بہت سے نئے چہرے منتخب ہوئے ہیں۔


یہ واقعہ ایک ایسے دن پیش آیا جب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ریاست کی قانون ساز اسمبلی میں اپنا ریکارڈ 14 واں بجٹ پیش کیا۔ یہ نو تشکیل شدہ کانگریس حکومت کا پہلا بجٹ ہے جس نے ریاست میں 10 مئی کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سے اقتدار چھین لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔