کرموں کا پھل ضرور ملتا ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے رافیل معاملے میں ہوئے اس نئے انکشاف کے حوالے سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’کرم- کیے کرائے کا بہی کھاتہ۔ اس سے کوئی نہیں بچ سکتا‘۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گیتا اور رام چرت مانس کی طرز پر ’کرم‘ کا ذکر کرتے ہوئے آج رافیل جنگی طیارے کے سودے میں وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر انھیں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ جو کرم کروگے اس کا پھل ضرور بھگتنا پڑے گا۔
رافیل جنگی طیارے کے سودے میں فرانس کے ایک میڈیا ادارے کی جانب سے ہندوستان کے ایک بچولیے کو رشوت دینے کے معاملے کا انکشاف کرنے کے بعد کانگریس، مودی حکومت پر شدید حملہ آور ہو گئی ہے اور پارٹی نے اس سلسلے میں پیر کو خصوصی پریس کانفرنس کرکے نریندر مودی سے ملک کے عوام کے سامنے وضاحت کرنے اور حقیقت بتا کر اس پورے معاملے کی وسیع پیمانے پر تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
راہل گاندھی نے رافیل معاملے میں ہوئے اس نئے انکشاف کے حوالے سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’کرم- کیے کرائے کا بہی کھاتہ۔ اس سے کوئی نہیں بچ سکتا‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔