کنگنا کا انکشاف، مودی سے ذاتی طور پر کبھی ملاقات نہیں ہوئی

میں نے آفت کے وقت وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی، لیکن صرف وزیر داخلہ سے اپورول ملی، جب کہ مودی سے ملاقات اب تک نہیں ہو سکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہماچل پردیش کے منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ ان کی وزیراعظم نریندر مودی سے کبھی ذاتی طور پر ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔کنگنا نے کہا کہ وہ وزیر اعظم  مودی سے ملنا چاہتی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے اس کے لیے کوشش بھی کر رہی ہیں، لیکن آج تک انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا جاسکا ہے۔ان باتوں کا انکشاف کنگنا نے ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔

کنگنا نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ میں نے وزیر اعظم  مودی کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت کی ہے۔ میں کافی دنوں سے ان سے ملاقات کا وقت مانگ رہی ہوں۔ اب تک میں ان سے ہمیشہ عوامی جگہ پر ملی ہوں۔ جب وہ منڈی آئے تھے تومیری ملاقات ان سے اسٹیج پر ہی ہوئی تھی۔


کنگنا نے کہا کہ میں نے انہیں (مسٹر مودی) کو پھول دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر جی سے تقریباً 15 منٹ تک ملاقات کی اور پھر وہاں سے چلے گئے۔ اس دن بھی وہ وزیر اعظم  سے نہیں مل سکی تھیں۔ میں نے آفت کے وقت وزیر اعظم  مودی اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی، لیکن صرف وزیر داخلہ سے اپورول ملی، جب کہ مودی سے ملاقات اب تک نہیں ہو سکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔