چار جون کو کنگنا کا سارا فلم شوٹ پیک اپ ہو جائے گا: سنگھ
جب سابق بی جے پی حکومت نے کنگنا کو ریاست کا سفیر بننے کے لئے کہا تھا تو انہوں نے جے رام سرکار سے ایک دان کا 45 لاکھ روپے مانگے تھے۔
ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار اور تعمیرات عامہ کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا ہے کہ سیاست میں عوامی خدمت کے لیے بہت زیادہ وقت دینا پڑتا ہے، جو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے پاس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا کی پوری فلم کی شوٹنگ 4 جون کو پیک ہو جائے گی۔
وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ آج وہ خود کو ہماچل کی بیٹی کہتی ہیں لیکن میڈیا کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویوز میں انہوں نے کبھی خود کو ہماچل سے نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگرچہ منالی میں ان کا بڑا گھر ہے لیکن انہیں یہاں کے لوگوں سے کوئی محبت نہیں ہے۔ آفت کے وقت انہوں نہ کسی کی مدد کی اور نہ ان کی خیریت دریافت کی ۔ جب سابق بی جے پی حکومت نے انہیں ریاست کا سفیر بننے کے لئے کہا تھا تو انہوں نے جے رام سرکار سے ایک دان کا 45 لاکھ روپے مانگے تھے۔
منالی اسمبلی حلقہ کے سلونگ نالہ، جگت سکھ، منالی میں آج اپنی انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈروں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک ایسی اداکارہ کو میدان میں اتارا ہے جو اپنی باتوں اور کام کاج سے تنازعات میں گھری ہوئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔