کلیان سنگھ پسماندہ طبقات کے زمینی سطح کے لیڈر تھے: مایاوتی
مایاوتی نے کہا کہ ’’کلیان سنگھ پسماندہ طبقے کی سیاست کرنے والے زمینی سطح کے رہنما تھے، حالانکہ انہیں اپنے سیاسی کریئر میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بی ایس پی ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘‘
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے لڑنے والے کلیان سنگھ نے اپنے سیاسی کریئر میں کئی چیلنجوں کا سامنا کیا۔
مایاوتی اتوار کی صبح سینئر بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر پہنچیں اور ان کے جسد خاکی کے درشن کیے۔ بعد ازاں انہوں نے سوگوار خاندان کے افراد کو تسلی دی۔ رہائش گاہ سے نکلنے کے بعد بی ایس پی صدر نے صحافیوں کے ساتھ مختصر گفتگو میں جذباتی نظر آئیں۔
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ’’کلیان سنگھ پسماندہ طبقے کی سیاست کرنے والے زمینی سطح کے رہنما تھے، حالانکہ انہیں اپنے سیاسی کریئر میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بی ایس پی ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ طویل علالت کے بعد ہفتے کی شب انتقال کر گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔