یہ وہ بی جے پی نہیں ہے جس میں میں شامل ہوا تھا،  سابق وزیر مادھو راؤ کنہالکر نے شرد پوار کا ہاتھ تھاما

مہایوتی اتحاد کو مسلسل دھچکا لگ رہا ہے۔ کچھ دن پہلے اجیت پوار کی این سی پی کے کئی لیڈر شرد پوار کی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ اب بی جے پی کے سینئر رہنما بھی  شرد پوار کے ساتھ چلے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما  مادھو راؤ کنہالکر نے ہفتے کے روز شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) میں شمولیت اختیار کی۔ ابھی کچھ دن پہلے، نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی قیادت والی  این سی پی کے کئی رہنما  شرد پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ مہاراشٹر میں آنے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست میں بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے اشارے میں، اجیت پوار کیمپ کے رکن اور ایم ایل اے اتل بنکے نے دن کے اوائل میں شرد پوار سے رکن اسمبلی امول کولہے کی پونے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی  زیرقیادت این سی پی کے رہنما  اور وزیر چھگن بھجبل نے حال ہی میں شرد پوار سے پونے میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور او بی سی-مراٹھا تنازعہ کو حل کرنے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ کنہالکر پہلے بھوکر کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں، جس کی نمائندگی سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے کی تھی۔ مہاراشٹر کی سیاست میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے تبدیلی آئی ہے۔


کنہالکر نے بی جے پی چھوڑنے کی وجہ پارٹی کے بدلے ہوئے کردار کو بتایا۔ انہوں نے بی جے پی پر 'غداری' کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں جس بی جے پی میں شامل ہوا تھا اور آج جو بی جے پی دیکھ رہا ہوں، اس میں بہت فرق ہے۔ حالانکہ وہ قوم پرستی، لوگوں کے مسائل، یہاں تک کہ آبپاشی کی بات کرتے ہیں، لیکن ان کا کام قومی مفاد کو نہیں بلکہ غداری کو فروغ دیتا ہے۔"واضح رہے اس  ریلی میں شرد پوار اور بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے بھی شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔