’بی جے پی کے ساتھ نہیں جاؤں گا‘ انتخابات سے پہلے دشینت چوٹالہ کی دو ٹوک

جے جے پی لیڈر دشینت چوٹالہ نے کہا کہ پچھلی بار بھی ہم کنگ میکر تھے، ہماری چابی نے اسمبلی کا تالا کھولا تھا۔ آنے والے دنوں میں ہم دیکھیں گے کہ جے جے پی ریاست کی سب سے اہم پارٹی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہریانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جے جے پی لیڈر اور ہریانہ کے سابق ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ نے واضح کیا کہ وہ مستقبل میں بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ ساتھ ہی انڈیا نامی  اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس نمبر ہیں اور ہماری پارٹی کو ترجیح دی گئی تو ہم ضرور ساتھ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر دشینت  نے کہا، "یہ میری غلطی تھی، میں کسانوں کی تحریک کو نہیں سمجھ سکا، ہمارے ووٹوں کا بڑا حصہ کسانوں کا تھا، اس بڑے ووٹ شیئر کی تحریک کے دوران، یہ مطالبہ تھا کہ میں میں اور میری پارٹی نے سوچا کہ ہمیں حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے لیکن ہم ان جذبات کو نہیں سمجھ سکے۔‘‘


ہریانہ اسمبلی انتخابات پر انہوں نے کہا، "ہمیں یقین ہے، جو کچھ ہونا تھا (لوک سبھا انتخابات میں) ہوگیا، جو غصہ تھا وہ نکل گیا، پچھلی بار بھی ہم کنگ میکر تھے، ہماری چابی نے تالا کھولا تھا۔ آنے والے دنوں میں ہم دیکھیں گے کہ جے جے پی ریاست کی سب سے اہم پارٹی ہوگی۔‘‘

ہریانہ کے لوگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے دشینت چوٹالہ نے کہا کہ ’’ہماری ہریانوی میں ایک کہاوت ہے کہ اگر اپنے کو ماریں گے تو سائے میں لٹائیں گے اور وہ اس کو سورج کی تپش میں نہیں لٹائیں گے ۔ اگر مجھ سے غلطی    ہوئی ہے اور میں معافی مانگ رہا ہوں تو کیا ہریانہ کے دو کروڑ ووٹر اس بات کو ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھیں گے؟ وہ مضبوطی سے مجھے گلے لگائیں گے۔‘‘


جے جے پی لیڈر نے 'جاٹ سیاست' پر کہا کہ آپ ایک ذات کی سیاست نہیں کر سکتے۔ آپ کو سوشل انجینئرنگ کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری دیوی لال نے 90 میں سے 85 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 'اجگر' کا نعرہ دیا جس کا مطلب ہے آہیر، جاٹ، گجر اور راجپوت۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔