جیو 5جی لانچ، دسہرے پر کچھ اہم شہروں کو ملے گی سروس، بیٹا ٹیسٹ کا کیا گیا اعلان
ریلائنس جیو نے منگل کو چار شہروں ممبئی، دہلی، کولکاتا اور وارانسی میں جیو یوزرس کے لیے دسہرے پر اپنی ٹرو-5جی سروسز کے بیٹا ٹیسٹ کا اعلان کر دیا۔
ریلائنس جیو نے منگل کو چار شہروں ممبئی، دہلی، کولکاتا اور وارانسی میں جیو یوزرس کے لیے دسہرے پر اپنی ٹرو-5جی سروسز کے بیٹا ٹیسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان چار شہروں میں انوائٹ کیے گئے گاہکوں کو 1 جی بی پی ایس پلس اسپیڈ کے ساتھ ان لمیٹڈ 5جی ڈاٹا ملے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں کے لیے بیٹا ٹیسٹ سروس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا کیونکہ وہاں ابھی تیاری چل رہی ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ ’’صارفین بیٹا ٹیسٹ کا فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے‘ جب تک کسی شہر کا نیٹورک کوریج ہر صارف کو بہترین کوریج اور صارفیت تجربہ فراہم کرنے کے لیے بہتر طریقے سے پورا نہیں ہو جاتا ہے۔‘‘ کمپنی کا کہنا ہے کہ مدعو ’جیو ویلکم آفر‘ صارفین اپنے موجودہ جیو سم یا 5جی ہینڈ سیٹ کو بدلنے کی ضرورت کے بغیر جیو ٹرو 5 جی سروس میں آٹومیٹک طور پر اَپ گریڈ ہو جائیں گے۔
ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ کے سربراہ آکاش ایم امبانی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا کی پوری صلاحیت کا احساس کرنے کے لیے پورے ہندوستان میں 5جی کے فوری رول-آؤٹ کے لیے ایک واضح اعلان کیا ہے۔ امبانی نے کہا کہ ’’جواب میں جیو نے ملک کے لیے ایک دیرینہ اور سب سے تیز 5جی رول-آؤٹ منصوبہ تیار کیا ہے۔‘‘
جیو کا کہنا ہے کہ وہ سبھی ہینڈ سیٹ برانڈوں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ ان کے 5جی ہینڈ سیٹ کو جیو ٹرو 5جی خدمات کے ساتھ بلا رکاوٹ کام کرنے میں اہل بنایا جا سکے تاکہ گاہکوں کے پاس چننے کے لیے 5جی مشینوں کی سب سے وسیع رینج ہو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔