جموں: مہنگائی سے عوام پریشان، سڑکوں پر نکل کر بجائی تھالیاں

ایک احتجاجی نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ آکر ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں اور جب تک پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جموں: مہیلا کانگریس نے پیر کے روز یہاں پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ میں ہو رہی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجی تھالیاں بجا کر احتجاج درج کر رہی تھیں اور انہوں نے جائے احتجاج پر گیس چولھوں اور مٹی کے بنے چولھوں پر خالی برتن بھی رکھے ہوئے تھے۔

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ مرکزی سرکار نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ آکر ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں اور جب تک پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


موصوفہ نے کہا کہ موجودہ سرکار چاروں طرف لوگوں کو لوٹ رہی ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران رسوئی گیس کی قیمتوں میں قریب دو سو روپیوں کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے خواتین رو رہی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کے لئے کھانا تیار نہیں کر پا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جائیداد ٹیکس لگا کر سرکار اپنے منظور نظر لوگوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔