جموں: بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی پرواز، بی ایس ایف اہلکاروں نے کی گولی باری
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع جموں کے ارنیہ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بی ایس ایف اہلکاروں نے قریب دو سو میٹر کی اونچائی پر ایک جھپکتی سرخ روشنی کو دیکھا
جموں: بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے گزشتہ شب ضلع جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فضا میں گردش کر رہے ایک مشتبہ ڈرون پر گولیاں برسائیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع جموں کے ارنیہ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بی ایس ایف اہلکاروں نے قریب دو سو میٹر کی اونچائی پر ایک جھپکتی سرخ روشنی کو دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیفنی ٹیلر دنیا کی نمبر ایک ون ڈے خاتون بلے باز بنیں
انہوں نے کہا کہ بی ایس اہلکاروں نے روشنی کی طرف گولیاں چلائیں جس کے بعد اس روشنی نے واپسی کا رخ اختیار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ بتا دیں کہ 2 جولائی کو ایک پاکستانی کواڈ کاپٹر نے ارینہ سیکٹر میں ہی بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس کو واپس بھگا دیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔